پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے اسلامک ڈویلپمنٹ بینک 600ملین ڈالرز کے پروجیکٹ فنانسنگ کی منظوری دینے کے لیے تیار ہے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس رقم میں سے خیبرپختونخوا میں چشمہ رائٹ بینک کینال کو مالی اعانت بھی فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالر دوبارہ موصول ہوگئے ہیں جس سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئی ہے، وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تیس جون تک مزید ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔