سمندری طوفان بیپر جوائے کیٹی بندر کے قریب پہنچ گیا


سمندری طوفان بیپر جوائے کیٹی بندر چند گھنٹوں میں کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔

سمندری طوفان بیپر جوائے کیٹی بندر کی جانب رواں دواں ہے اور چند گھنٹوں میں کیٹی بندر سے ٹکرائے گا تاہم اس وقت پاکستان کے ساحلی حدود میں داخل ہو چکا ہے۔

سمندری طوفان کا ابتدائی حصہ سوراشترا اور کچھ کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد اس کا رخ کیٹی بندر کی جانب ہے۔ سمندری طوفان کیٹی بندر سے ٹکرانے کی صورت میں کھارو چان، شاہ بندر، جاتی، بدین سمیت ملحقہ علاقے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

سمندری طوفان ٹکرانے سے قبل ٹھٹہ کے ساحلی علاقوں میں طوفانی ہوائيں چل رہی ہیں اور ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں سے 78 ہزار سے زائد لوگوں کو منتقل کیا جا چکا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے کیٹی بندر اور بدین میں زیرو پوائنٹ مکمل خالی کرا لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں سمندری طوفان، بارشوں سے سیلاب کا خطرہ

محکمہ موسمیات کے مطابق بیپر جوائے کے اثرات کراچی، ٹھٹہ سمیت قریب کے علاقوں میں بارش کی صورت میں نظر آئے جبکہ تیز ہوا اور آندھی نے شدید گرمی کی شدت کو ختم کر دیا ہے۔

سمندری طوفان کے ممکنہ اثرات میں تیز آندھی، بارش اور سیلابی کیفیت شامل ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔


متعلقہ خبریں