بھارتی اینکر کی اوور ایکٹنگ، بیک گراؤنڈ میں امریکی طوفان چلا دیا


طوفان بیپر جوائے بھارتی گجرات کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے اور خطرے کے پیش نظر قریبی آبادیوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

بھارت کے ایک نجی ٹی وی چینل نے طوفان بیپر جوائے کو مذاق بنا ڈالا۔ اسٹوڈیو میں موجود چینل کی اینکر یہ ظاہر کرتی رہیں کہ وہ طوفان کے بیچ میں کھڑی ہیں حالانکہ وہ اسٹوڈیو میں موجود تھیں۔

خاتون اینکر ہاتھ میں لال رنگ کی چھتری تھانے ڈگماتی رہیں جیسے وہ تیز ہواؤں کے درمیان موجود ہوں۔ اسٹوڈیو میں اینکر کے پیچھے لگی اسکرین پر فلوریڈا کا طوفان چلا دیا گیا۔

خاتون اینکر جس اسٹوڈیو میں موجود تھیں وہ بھی گجرات میں نہیں بلکہ اترپردیش میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان بھارتی ریاست گجرات کے ساحل سے ٹکرا گیا

چینل پر چلنے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور بھارتی شہریوں نے اس چینل کی خوب درگت بنا ڈالی۔ ایک صارف نے لکھا کہ صحافت کا تعلق معلومات فراہم کرنے سے نہیں بلکہ سنسنی پھیلانے سے ہے۔ جو مناظر رپورٹ میں استعمال کیے گئے ہیں وہ بھی گمراہ کن ہیں۔


متعلقہ خبریں