سائیکلون بائپر جوائے ،این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا

کورونا ویکسین کی 42 لاکھ خوراکوں کی نئی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ سائیکلون بائپر جوائے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی بحر ہند میں موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ سمندری طوفان کراچی سے 910 کلومیٹر اور ٹھٹھہ سے 890 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب ہے ۔

اگلے 24 گھنٹوں تک سائیکلون کی شدت اسی رفتار سے برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ممکنہ طور پر ساحلی علاقے تیز آندھی ، سمندری طوفان اور سیلاب کے زد میں آ سکتے ہیں۔

این ای او سی میں بائپر جوائے کی پیش رفت پر مسلسل نگرانی جاری ہے،

مئی میں باضابطہ طور پر سمندری طوفان کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں