پاکستانی بھکاری کروڑ پتی نکلا


فیصل آباد: پنجاب کے ضلع فیصل آباد کا بھکاری کروڑ پتی نکلا۔

فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والا بھکاری مظفر حسین 3 کروڑ روپے کا مالک نکلا۔ بھکاری نے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات دکھا کر سب کو حیران کر دیا۔

بھکاری مظفر حسین نے عدالت میں پولیس اہلکاروں کے خلاف درخواست جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ میں اپنے خریدے ہوئے پلاٹ کی رقم 7 لاکھ روپے جمع کرانے جا رہا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے وہ رقم مجھ سے چھین لی۔

عدالت کے استفسار پر پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ مظفر حسین بھکاری ہے اور اس کے پاس 7 لاکھ روپے کدھر سے آئے ؟

یہ بھی پڑھیں: بیرونی سرمایہ کاری کا موزوں ترین وقت کونسا؟ وزیر اعظم نے بتا دیا

بھکاری نے کہا کہ میں گزشتہ 25 سال سے بھیک مانگ رہا ہوں، میرا نجی بینک میں اکاؤنٹ ہے اور رقم بینک میں جمع کرواتا ہوں۔ بھکاری نے بینک اسٹیٹمینٹ عدالت کو دکھائی تو عدالت بھی حیران رہ گئی کہ فقیر کے اکاؤنٹ میں 3 کروڑ روپے موجود تھے۔

عدالت نے بھکاری کے 7 لاکھ روپے چھیننے والے تھانہ سٹی جڑانوالہ کے تھانیدار سمیت دیگر اہلککے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔


متعلقہ خبریں