ایف آئی اے، مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ اور رشوت ستانی کا مقدمہ درج

ایف آئی اے، مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ اور رشوت ستانی کا مقدمہ درج

لاہور: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پرویزالہٰی کی جسمانی ریمانڈکی استدعامسترد

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الہٰی کو تین مرتبہ طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے لیکن وہ پیش نہ ہوئے، درج مقدمے میں راسخ الہٰی کی اہلیہ کا نام بھی شامل ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے درج کیے جانے والے مقدمے میں مونس الٰہی سمیت سات افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جن افراد کو نامزد کیا گیا ہے ان میں زہرا الہٰی، احمد فاران خان ، ضیغم عباس ، وجاہت احمد خان، عامر سہیل اور عمار فیاض شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق مونس الہٰی کو آخری بار یکم جون کو طلب کیا گیا تھا، مقدمہ رشوت ستانی اور منی لانڈنگ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی پر اختیارات کے ناجائز استعمال، خوردبرد اور رشوت ستانی کے الزامات

ایف آئی آر کے تحت مونس الہٰی نے بطور وفاقی وزیر اربوں روپے کی کرپشن کی، کروڑوں روپے رشوت کی مد میں وصول کیے۔

درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مونس الہٰی نے مختلف محکمہ جات میں اثرورسوخ  کے ذریعے کرپشن کی، کرپشن اور رشوت ستانی سے کمائی گئی رقم کی لانڈرنگ کی، مونس الہٰی نے اپنی فیملی اور دیگر ملزمان کے اکاؤنٹس میں رقوم جمع کروائی۔

گرفتار بھی کر لیں،پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، مونس الہیٰ

ایف آئی آر میں درج ہے کہ مونس الٰہی نے اہل خانہ کے اکاؤنٹس میں رقوم جمع کرانے کیلئے اپنے فرنٹ مین عامر سہیل کا استعمال کیا۔


متعلقہ خبریں