خیبر پختونخوا کو قرض فری کس نے بنایا ؟

Siraj Ul Haq

لاہرر: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بطور وزیر خزانہ خیبر پختونخوا کو میں نے قرض فری بنا دیا تھا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنگاپور اور جاپان نے گرتی معیشت کے باوجود ترقی کی۔ دنیا نے ترقی کی اور مریخ پر قدم رکھ دیا لیکن یہاں آج بھی حکمران آٹے کے ٹرک اور لنگر خانے کھول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خیبر پختونخوا میں 6 بجٹ پیش کیے تھے اور بطور وزیر خزانہ خیبرپختونخوا میں نے صوبے کو قرض فری بنا دیا تھا لیکن آج پھر خیبر پختونخوا پر ایک ہزار ارب روپے کا قرض چڑھ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کو کس طرح معاشی دلدل میں دھکیلا گیا؟ احسن اقبال نے بتا دیا

سراج الحق نے کہا کہ پورا ملک ہی نااہل پارٹیوں کی وجہ سے قرضوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے۔ دنیا غربت کو ختم کرنا چاہتی ہے لیکن ہمارے سیاستدان ایک دوسرے کو ختم کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معدنیات سے مالا مال ملک پاکستان آج غربت کی دلدل میں ہے جبکہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بدانتظامی اور کرپشن ہے۔


متعلقہ خبریں