جونیئر ایشیا کپ ہاکی، فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

جونیئر ایشیا کپ ہاکی، فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

صلالہ: جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے امکانات ہیں، بھارتی میڈیا

عمان کے شہر صلالہ میں ہونے والے ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کو فائنل میں شکست دے دی، بھارتی جونیئر ہاکی ٹیم نے پاکستان کو 1-2 گول سے شکست دی۔

میچ کی ابتدا تیز رفتاری سے ہوئی، بھارتی ٹیم نے یکے بعد دیگرے تین پنالٹی کارنرز حاصل کیے جو ضائع ہو گئے لیکن میچ کے 13 ویں منٹ میں انگت سنگھ نے بھارت کو برتری دلا دی۔

بھارتی ریسلرز کا احتجاج، تمغے گنگا میں بہانے اور تادم مرگ بھوک ہڑتال کے اعلانات

دوسرے کوارٹر میں بھارت نے دوسرا گول بھی بنا دیا، اس مرتبہ اسکورر ارائجیت سنگھ تھے۔

دوسرے کوارٹر کے اختتام تک بھارت کو دو۔ صفر کی برتری حاصل تھی، تیسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے کئی حملے کیے اور 38 ویں منٹ میں بشارت علی گول کرنے میں کامیاب رہے۔

بھارت، مسلمانوں کو برا سمجھنا فیشن بن چکا، اسلام سے نفرت انتہا کو پہنچ چکی، نصیر الدین شاہ

اسکور دو ایک ہوا تو کھیل میں مزید تیزی آگئی، آخری کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے حریف پر مزید دباؤ بڑھایا، کئی حملے کیے لیکن گیند کو گول میں نہ پہنچا سکی جس کی وجہ سے فائنل بھارت نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔

بھارتی ستارے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کے کروڑوں وصول کرنے لگے

واضح رہے کہ بھارت نے چوتھی مرتبہ جونیئر ایشیاکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ دیکھنے کےلیے بڑی تعداد میں شائقین صلالہ کے اسپورٹس کمپلکس پہنچے تھے۔


متعلقہ خبریں