عمران خان کے قریبی ساتھی بابر اعوان لندن روانہ


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بابر اعوان لندن روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعوان آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔

بابر اعوان عمران خان قانونی مشیر ہیں اور ان کے قریبی ساتھی بھی سمجھے جاتے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بابر اعوان کا لندن کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، جلد واپس آجائیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں