راک اینڈ رول کی ملکہ انتقال کر گئیں


نیویارک: راک اینڈ رول کی ملکہ ٹینا ٹرنر 83 برس کے عمر میں انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹینا ٹرنر کا انتقال سوئٹزرلینڈ میں ہوا وہ طویل عرصے سے بیمار تھیں۔ ٹینا ٹرنر گریمی ایوارڈ کے لیے 25 بار نامزد  کی گئی تھیں اور انہیں 8 بار یہ ایوارڈ ملا۔

ٹینا ٹرنر کو 3 بار لائف ٹائم گریمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ٹاپ 10 ٹارگٹس میں سلمان خان کا نام تھا، تحقیقاتی ایجنسی

ٹینا ٹرنر نے مک جیگر جیسی عالمی شہرت یافتہ شخصیت کو ڈانس سکھایا تھا۔


متعلقہ خبریں