فیاض الحسن چوہان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی


 سابق وزیر فیاض الحسن چوہان نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے ،پاکستان کے 24 کروڑ عوام دکھی ہیں۔

میں گزشتہ ایک سال سے پارٹی میں کھڈے لائن تھا۔زمان پارک میں داخلہ بند تھا،میری قربانیوں کے بعد مجھے فوج کا بندہ سمجھاجاتاتھا۔

شیریں مزاری کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

علیم خان میرا اچھادوست تھا،عمران خان کیلئے میں نے علیم خان کیلئے اپنا تعلق خراب کیا ،چودھری پرویزالہٰی کی بہت عزت کرتا ہوں.

سارے وزرا عمران خان اور بزدار کی حکومت کیلئے رجیم چینج آپریشن میں شریک تھے، زوم میٹنگ میں جب بولنے کی کوشش کی تو شٹ اپ کال دی جاتی تھی.ساری زوم میٹنگ میں ترجمانوں کو بتایا جاتا تھا کہ فوج کیخلاف کیا کیا باتیں کرنی ہیں.

جلیل شرقپوری نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا

میں اس فساد میں مزید شامل نہیں ہو سکتا،میں سیاست نہیں چھوڑ رہا صرف پی ٹی آئی چھوڑ رہا ہوں۔

شاہ محمودقریشی،اسد عمر اور چودھری پرویزالہٰی سے ملاقات کروں گا،کوشش کریں گے بات چیت کے بعد کسی نئی پلیٹ فارم سے سامنے آئیں۔


متعلقہ خبریں