عمران خان کی گرفتاری کے 80 فیصد امکانات نہیں ہیں، فیصل واوڈا


سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو ہمیشہ کی طرح غلط اطلاع دے کر مِس گائیڈ کیا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ خیریت سے نیب کورٹ پہنچیں اور خیر سے واپس آئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نیب راولپنڈی میں پیش ہوگئے

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مطابق ان کی گرفتاری کے 80 فیصد امکانات ہیں جبکہ میرے مطابق 80 فیصد امکانات نہیں ہیں۔ عمران خان اب بھی نہیں سمجھیں گے تو پھر کب؟

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس وقت نیب راولپنڈی میں موجود ہیں جہاں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاونڈ اسکینڈل کے سلسلے میں تفتیش جاری ہے جبکہ انکی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی انکے ہمراہ موجود ہیں۔

اس سے قبل عمران خان کی جانب سے آج اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں