پی ٹی آئی کو کون کالعدم قرار دے گا؟ رانا ثنا اللہ کا اہم بیان

rana

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کابینہ ثبوتوں کی بنیاد پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کرے گی۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خود کو اور پارٹی کو حادثے سے دوچار کر دیا ہے، زمان پارک میں افغان شہری عمران خان کی حفاظت پر مامور تھے اور یہ جتھے افغان شہری تھے جنہیں پیٹرول بم سمیت دیگر تربیت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: رکن سندھ اسمبلی پی ٹی آئی کو چھوڑ گئے

انہوں ںے کہا کہ اب بھی کچھ لوگ زمان پارک کے اردگرد گھروں میں موجود ہیں اور یہ کوئی سیاسی کارکن نہیں بلکہ شرپسند ہیں۔ فوجی تنصیبات پر حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا اور جتھوں میں ریٹائرڈ افراد بھی ہیں جس کے ثبوت موجود ہیں اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا احتجاج کا اعلان

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قوم کے فخر کی علامت کو آگ لگائی جائے تو یہ دہشتگردی نہیں تو اور کیا ہے؟ کابینہ ثبوتوں کی بنیاد پر پی ٹی آئی کو کالعدم قراردینے کا فیصلہ کرے گی۔ حکومت خود کسی کو گرفتار نہیں کرتی بلکہ ادارے ثبوتوں کی بنیاد پر گرفتار کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں