پی ڈی ایم دھرنا، کارکن سکیورٹی گیٹ پھلانگ کر سپریم کورٹ کے سامنے جمع


پی ڈی ایم احتجاج و دھرنا سے پہلے انصارالاسلام کے رضا کار گیٹ کھول کر سپریم کورٹ کے سامنے پہنچ چکے ہیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے احتجاج سے پہلے دفعہ 144 کے باوجود پی ڈی ایم کارکنان ریڈزون میں داخل ہوگئے۔ پی ڈی ایم کے کارکنوں کو ریڈزون میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

پنجاب انتخابات کیس، سپریم کورٹ میں اہم سماعت آج ہوگی

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے کارکن ریڈ زون کے انٹری گیٹ کو پھلانگ کرسپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے۔

جے یو آئی ف اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد سپریم کورٹ کے سامنے جمع ہونا شروع ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں