کرک میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق


کرک: خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ضلع کرک کے نواحی علاقے مکوڑی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

فائرنگ کا واقعہ لین دین کے تنازع کی وجہ سے ہوا جس کا مقدمہ تھانہ بانڈہ داؤد شاہ میں درج کر لیا گیا جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی اسلام آباد نے روکنے کی پوری کوشش کی، عمران خان

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں