انٹرنیٹ بندش سے ملکی معیشت کواربوں روپے کا نقصان

مقبول ترین براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں انٹرنیٹ بندش سے اب تک ملکی معیشت کواربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ۔

ایک آدھ دن میں ملک میں انٹرنیٹ سروس بحال ہو جائے گی، رانا ثنا اللہ

انٹرنیٹ بند ہونے سے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کوشدید خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جبکہ حکومت نے انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں ۔

ترجمان ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق 3 روزمیں ٹیلی کام سیکٹرکو2 ارب 46 کروڑکا نقصان ہوا۔

دوسری جانب آل پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق آئی ٹی سیکٹرکو10 ارب کا نقصان ہوچکاہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس، ایمرجنسی سے متعلق بریفنگ

علاوہ ازیں بزنس کمیونٹی اورسول سوسائٹی کی جانب سے انٹرنیٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ زورپکڑ گیا ہے۔
کاروباری نمائندوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق انٹرنیٹ کی پریشان کن اور قابل مذمت اقدام ہے۔

انٹرنیٹ بندش سے ہیلتھ کیئر، ایمرجنسی، اکنامک سروسز تک رسائی متاثرہوئی ہے ۔


متعلقہ خبریں