پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو گرفتار کرلیا گیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کو حراست میں لے لیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے بعد پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا۔

عمر سرفراز چیمہ کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے اسد عمر کو گرفتار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر، علی نواز اعوان اور دیگر افراد پر رات گئے 2 مقدمات درج ہوئے تھے۔ یہ مقدمات تھانہ آبپارہ اور تھانہ ترنول میں درج کیے گئے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں