کیلی فورنیا: بلاک بسٹر فلم ’سوسائڈ اسکواڈ‘ سے شہرت پانے والے جیرڈ لیٹو ایک بار پھر جوکر کے روپ میں نظر آئیں گے۔
انٹرٹینمنٹ کمپنی وارنر برادرز کی فلم ’سوسائڈ اسکواڈ‘ میں جوکر کا کردار نبھانے والے جیرڈ لیٹو ایک بار پھر اسی کمپنی کے ساتھ کام کریں گے۔
فلم ’سوسائڈ اسکواڈ‘ کی کامیابی کے بعد کمپنی نے فلم کے مختلف کرداروں کے ساتھ ایک نئے پراجیکٹ پر کام کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی کی جانب سے تاحال جوکر کی نئی فلم کی کہانی اور نام کے بارے میں معلومات نہیں دی گئی ہیں۔
شائقین کی جانب سے کمپنی کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ لوگوں نے ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس کردار پر فلم بنانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔
jared leto’s joker doesn’t even have a personality, let alone the singularity needed for a solo movie… his entire purpose in suicide squad was to further harley quinn’s backstory. he did nothing of importance and was easily overshinned by her. this is tragic, to say the least
— gabi (@harleivy) June 5, 2018
اس سے قبل وارنر برادرز اسی فلم کی کریکٹر ’ہیرلے کویئن‘ کے لیے نئی فلم بنانے کا اعلان کر چکی ہے۔ جس میں مارگیٹ روبی مرکزی کردار ادا کریں گی۔