پنجاب، قیدیوں کو ویڈیو کالز کی سہولت دینے کا فیصلہ

پنجاب، قیدیوں کو ویڈیو کالز کی سہولت دینے کا فیصلہ

لاہور: صوبہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو پہلی مرتبہ ویڈیو کالز کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملک کی بڑی جیل میں قیدیوں تک منشیات کی ترسیل کا انکشاف

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق صوبے کی جیلوں کے قیدی اب اپنے پیاروں کو ویڈیو کالز کر سکیں گے۔

جیل بھیج سکتے ہیں، مالی اکاؤنٹس منجمد کر سکتے ہیں لیکن میری وابستگی تبدیل نہیں کرسکتے، سدھو

میاں فاروق نذیر نے اس ضمن میں کہا ہے کہ اس پراجیکٹ کا آغاز لاہور کی جیلوں سے کیا جائے گا، ہر قیدی کو پانچ واٹس ایپ نمبرز پر کال کی اجازت ہوگی تاہم قیدی کو اپنے رشتہ داروں کے نمبرز پہلے ڈیٹا بیس میں محفوظ کرانے ہوں گے۔

فلسطینی رہنما خضر عدنان طویل بھوک ہڑتال کے بعد اسرائیلی جیل میں جاں بحق

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے مطابق ہر قیدی کو پانچ مخصوص نمبرز پر ویڈیو کال کی اجازت ہوگی، ویڈیو کالز کے لیے ہر قیدی کو مخصوص وقت دیا جائے گا۔

میرے پڑوسی تندور والے کو جیل میں آکوموڈیٹ کریں، پی ٹی آئی رہنما کی آڈیو لیک

میاں فاروق نذیر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ قیدیوں کو ویڈیو کالز کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کالز کی اجازت بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں