آزاد کشمیر کے رہائشی نے کروڑوں کی جائیداد مریم نواز کے نام کر دی

آزاد کشمیر کے رہائشی نے کروڑوں کی جائیداد مریم نواز کے نام کر دی

راولاکوٹ: آزاد کشمیر کے رہائشی زاہد حسین نے اپنی تمام جائیداد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے نام کردی ہے، مریم نواز نے اس اقدام کو دل کو چھو لینے والا عمل قرار دیا ہے۔

بشریٰ بی بی کیجانب سے مریم نواز کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز، قانونی نوٹس بھیج دیا

راجہ نادر امتیاز نامی صارف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ زاہد حسین نے اپنی جائیداد ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے نام کرنے کر دی ہے۔

راجہ نادر امتیاز نے راولا کوٹ ضلع پونچھ کے رہائشی کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تیار کردہ ایک اسٹامپ پیپر شیئر کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ زاہد حسین اپنے مکمل ہوش و حواس میں بنا کسی دباؤ و جبر کے اپنی مرضی سے اپنی تمام اراضی جو میری ملکیت ہے، چاہے وہ 50 ہزار کنال ہو یا 32 ہزار کنال ہو، مریم نواز دختر نواز شریف کے نام کرتا ہوں۔

جہاں فیصلے بیگمات ،ساسوں کی پسندناپسند پر ہوں وہاں فتنہ اور انتشار ہوگا،مریم نواز

وصیت نامے میں درج ہے کہ مریم نواز کو مکمل اختیار ہے کہ وہ اس جائیداد کا جو جی چاہے کرسکتی ہیں، جائیداد منتقل کرنے والے شہری کے مطابق اس کی زندگی میں بچوں اور ورثا کے لیے تقریباً 50 کنال کو چھوڑ کر مریم نواز 50 فیصد کی مالک ہیں اور انتقال کے بعد 100 فیصد کی مالک ہوں گی، اس کے علاوہ شہری کا معاوضہ جو تقریباً 8 کروڑ روپے ہے وہ بھی مریم نواز ہی وصول کریں گی۔

وصیت میں یہ درج نہیں ہے کہ معاوضہ کس چیز کا وصول کریں گی؟ شہری نے مریم نواز کو تمام 7 گاؤں پر مشتمل رقبے کی ملکیت بھی دے دی ہے۔

مریم نواز کا نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک پر رد عمل آگیا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والے وصیت نامے پر مریم نواز نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اس کو ری ٹوئٹ کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ یااللہ! اس شخص نے ایسا کیوں کیا؟ بلاشبہ یہ دل کو چھو لینے والی بات ہے۔


متعلقہ خبریں