کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد کی 3 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے باعث 7 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق رہائشی عمارت کی تیسری منزل میں آگ لگی جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ حکام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی سطح پر موسم سے متعلق بڑے خطرے کی نشاندہی
آگ لگنے کے باعث 7 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔