امریکہ کا پاکستان سے آئی ایم ایف اصلاحات پر عمل کرنے کا مطالبہ


واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اصلاحات پر عمل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائب معاون وزیر برائے پاکستان الزبتھ ہوسٹ نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف اصلاحات پر عمل کرے اور امریکہ تکنیکی مدد کے ذریعے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے جن اصلاحات پر اتفاق کیا وہ آسان نہیں ہیں اور پاکستان آئی ایم ایف کی اصلاحات سے متعلق اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: افریقی ملک میں فوجی چوکی پر بڑا حملہ، 33 اہلکار ہلاک

الزبتھ ہوسٹ نے کہا کہ پاکستان کو مزید قرضوں سے بچنے کے لیے آئی ایم ایف اصلاحات ضروری ہیں جبکہ پاک امریکہ سیکیورٹی تعلقات ایک برس میں بہتر ہوئے۔ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد پاک امریکہ تعاون جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح امریکہ بھی ٹی ٹی پی کے بارے میں فکر مند ہے اور طالبان کو وعدے پورے کرنے پر زور دینا ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے۔


متعلقہ خبریں