پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈے تلے ہی الیکشن لڑوں گا

پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈے تلے ہی الیکشن لڑوں گا | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: معروف اداکار ایوب کھوسو کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑوں گا۔ وہ  پرامید ہیں کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی سے بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہر قائد پیپلز پارٹی کا تھا اورآئندہ بھی رہے گا۔

کراچی میں ذئماضی کے معروف اداکار ایوب کھوسو کا کہنا ہے کہ نہ صرف ان کا حلقہ بلکہ پورا پاکستان مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔

عام انتخابات 2018 میں بڑے سیاست دانوں کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے وہیں کچھ اداکاروں کا پلڑا بھی دکھائی دیتا ہے۔

رواں برس پاکستان پیپلز پارٹی ایوب کھوسہ کے علاوہ ساجد حسن، قیصر نظامنی اور گل رعنا کو الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

قیصر نظامانی اور ساجد حسن ڈیفنس، کلفٹن کے علاقوں سے الیکشن لڑیں گے جبکہ ایوب کھوسو کو گلشن اقبال سے سیاسی زور آزمائی کریں گے۔

ایوب کھوسو نے پیپلز پارٹی جوائن کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں سیاست دان نہیں ہوں۔ سیاسی پارٹی کا حصہ بن کر فنکاروں کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔


متعلقہ خبریں