کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی


سکھر: کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی مسافروں نے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق کراچی ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی کی راستے میں گھمبٹ کے قریب مسافر بوگی میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بوگی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مسافروں نے بوگی سے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں جبکہ اپنی مدد آپ کے تحت بوگی میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کی۔

ریلوے حکام کے مطابق بوگی میں آگ لگے کے باعث خاتون سمیت 2 افرا جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ خاتون نے چھلانگ لگائی تھی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ حادثے کا شکار متاثرہ بوگی میں سوار 4 بچ بھی لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مزید3 لوگوں نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی، عمران خان

جس بوگی میں آگ لگی وہ بزنس کلاس تھی جسے ٹرین سے کاٹ کر الگ کر دیا گیا۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

ریلوے حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں