خطرناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق


ٹھٹھہ: سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے چلیا کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک اور گاڑی میں تصادم ہوا۔ گاڑی میں سوار افراد کینجھر جھیل تفریح کے لیے جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید آفریدی کی عرب میڈیا پر وائرل ہونے والے بابا جی کو بڑی پیشکش

ٹول پلازہ پر ٹرک کے بریک لگنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ ٹرک کو پیچھے سے آتی گاڑی نے زوردار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد گاڑی میں سوار تھے اور ان کا تعلق کراچی سے تھا۔


متعلقہ خبریں