پی ٹی آئی کو دعوت دے رہے ہیں، اے پی سی میں شرکت کرے، میاں افتخار حسین

پی ٹی آئی کو دعوت دے رہے ہیں، اے پی سی میں شرکت کرے، میاں افتخار حسین

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کو دعوت دے رہے ہیں، وہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کرے۔

قومی اسمبلی :پنجاب الیکشن کیلئے 21ارب کی سپلمینٹری گرانٹ کی ڈیمانڈ مسترد

انہوں نے پی پی کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے مذاکرات کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، سیاست جمود کا شکار ہو تو آگے نہیں بڑھ سکتی۔

انہوں نے کہا مذاکرات کے نتائج کیا نکلتے ہیں؟ اس سے ہٹ کر مذاکرات کر رہے ہیں، ہمیں پارلیمان کی سپریمسی بھی ثابت کرنی ہے، ہمیں اداروں کے کردار کو واضح کرنے کیلئے جمہوری فضا بنانی پڑے گی۔

میاں افتخار حسین نے کہا دہشت گردی کے خلاف کامیابی میں بھی مذاکرات نے اہم کردارادا کیا، اٹھارویں ترمیم کے بعد ہم پیپلز پارٹی کے بہت قریب آئے ہیں۔

سپریم کورٹ کو انہیں نا اہل کردینا چاہیے، کیا ہو گا؟ کل پتہ چلے گا، فواد چودھری

اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا تین مئی کو آل پارٹی کانفرنس میں تمام پارٹیوں کو شرکت کی دعوت دیں گے، پییلز پارٹی چاہتی ہے کہ اتحاد برقرار رکھ کر اتحادیوں سے بات چیت کی جائے۔


متعلقہ خبریں