شہناز گل کا بگ باس سے متعلق بڑا انکشاف


بھارتی اداکارہ شہناز گل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بگ باس میں سب امیدواروں میں سب سے کم معاوضہ دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہناز گل نے اپنے معاوضے کو لیکر انکشاف کیا ہے کہ پہلے انہوں نے سلمان خان کی میزبانی کرنے والے شو بگ باس میں شرکت کی، اب وہ سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی کاسٹ کا حصہ ہیں، شہناز نے بالی ووڈ میں ڈیبیو اسی فلم کے ذریعے کیا۔

انہوں نے کہا ان کو بگ باس کے 13 ہویں ایڈیشن میں سب سے کم معاوضہ دیا گیا ، اس وقت میں سب سے سستی تھی اور اب سب سے مہنگی بن کے نکلی ہوں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں