آندھی طوفان، تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارشیں

بارش

ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فلائیٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران قریشی کا کہناتھاکہ مغربی ہوائیں آج ہفتہ 15 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو بعد میں مغربی سے وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی۔

جس کے باعث 15 اپریل سے 20 اپریل کے دوران مری، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اورجہلم میں آندھی طوفان اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژ ا لہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آخری روزے ٹھنڈے ہونے کا امکان، بارشوں کی پیشگوئی

ڈی جی پی ڈی ایم اے کاکہناتھا کہ 17 اور18 اپریل کو لاہور، ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، لیہ، بھکر خوشاب اور میانوالی، سرگودھا، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں بھی آندھی/تیز ہواوئں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے اور مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آندھی،تیز ہواوئں اور ژالہ باری کی وجہ سے کھڑی فصلوں (بالخصوس گندم) اور کمزور انفرسٹرکچر کو نقصان کا خطرہ ہے، کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے نے بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں، پنجاب کے شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کرکے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں