اسکردو میں چھ اور آٹھ جون کو تعطیل کا اعلان


اسکردو: گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو کی انتظامیہ نے چھ اور آٹھ جون کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

اسکردو میں مقامی تعطیل کا اعلان حضرت علیؓ کے یوم شہادت اور شب قدر کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔ آٹھ جون (23 رمضان) کو انجمن امامیہ کی خصوصی درخواست پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق بدھ اور جمعہ کے روز علاقے میں چھٹی ہوگی۔ تعطیل کے موقع پرتمام سرکاری دفتاتر اور نجی و سرکاری سکولز بند رہیں گے۔

فروری کے مہینے میں بھی مقامی ڈپٹی کمشنر نے حضرت فاطمؓہ کے یوم وصال کی مناسبت سے بھی علاقے میں تعطیل کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں