بھارت میں کتے کے خلاف مقدمہ درج


نئی دہلی: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں دیوار پر لگے پوسٹر کو کھرچنے کے الزام پر کتے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے علاقے وجئے واڑہ میں تیلگو دسام پارٹی کے رہنما نے تھانے میں آکر کتے کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ انہوں نے کتے کی وائرل ہونے والی ویڈیو کو بنیاد بنا کر مقدمہ درج کرایا۔

مقدمہ درج کرانے کے لیے سیاسی رہنما نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کتا دیوار پر لگے پوسٹر کو کھرچ رہا ہے اور پوسٹر پر وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کی تصویر موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا انسان مرنے کے بعد بھی زندہ رہ سکتا ہے؟

تیلگو دسام پارٹی کے رہنما داساری ادے سری نے پولیس پر دباؤ ڈالا کہ کتے کو گرفتار کر کے سزا دی جائے۔

سیاسی رہنما کی اس حرکت کو سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے داساری ادے سری کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ درج کرانے والے پارٹی رہنما کو اپنے دماغ کا علاج کرانا چاہیے۔


متعلقہ خبریں