دنیا میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے بڑھ گئی

مسجد الحرام کھولنے اور طواف بیت اللہ کی اجازت دینے پر غور

دنیا میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے تجاوز کرگئی۔

گلوبل مسلم پاپولیشن ویب سائٹ کے مطابق دنیا میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے بڑھ گئی ہے یعنی دنیا کی 25 فیصد آبادی کا مذہب اسلام ہے۔اس طرح عیسائیت کے بعد اسلام 8 ارب سے زائد آبادی پر مشتمل دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے۔

رپورٹ کے مطابق براعظم ایشیا اور افریقہ کے 26 ممالک کا سرکاری مذہب اسلام ہے اور یہ دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب بھی ہے۔

2017ء میں شائع ہونے والی پیو ریسرچ سینٹر کی ایک رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے جوکہ بہت جلد عیسائیت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔

رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی تھی کہ 2015 اور 2060 کے درمیان مسلمان دنیا کی مجموعی آبادی کے مقابلے میں دو گنا سے زیادہ تیزی سے بڑھیں گے اور اس صدی کے دوسرے نصف حصے میں ممکنہ طور پر اسلام دنیا کے سب سے بڑے مذہب عیسائیت کو پیچھے چھوڑ دے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں