برسلز: فن لینڈ باضابطہ طور پر نیٹو میں شامل ہو گیا جس کے بعد اس کا جھنڈا فوجی اتحاد کے برسلز ہیڈ کوارٹر کے باہر 30 دیگر اراکین ممالک کے جھنڈوں کے ساتھ لہرایا گیا۔
امریکی صحافی گرفتار، وائٹ ہاؤس نے اپنے شہریوں کو روس چھوڑنے کا مشورہ دیدیا
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئیٹرز کے مطابق فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے بعد روس کے ساتھ فوجی اتحادی ممالک کی مشترکہ سرحد کی لمبائی تقریباً دوگنی ہوگئی ہے۔
BREAKING:
The Finnish flag has been raised in front of the NATO headquarters in Brussels.
Finland is now a full-fledged NATO member.
— Visegrád 24 (@visegrad24) April 4, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سامنے آنے والی اس اہم پالیسی کی تاریخی تبدیلی کے رد عمل میں ماسکو کی جانب سے جوابی اقدامات کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست جمع
فن لینڈ کے وزیر خارجہ نے نیٹو ہیڈکوارٹر میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو ایک سرکاری دستاویز سونپ کر الحاق کا عمل مکمل کیا۔
نیٹو سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اس موقع پر منعقدہ تقریب میں اعلان کیا تقریباً 75 سالوں سے اس عظیم اتحاد نے ہماری اقوام کی حفاظت کی ہے اور آج بھی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب جنگ یورپ میں واپس آگئی ہے اور فن لینڈ نے نیٹو میں شامل ہو کر دنیا کے کامیاب ترین اتحاد کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج فن لینڈ اس اتحاد کا حصہ بن گیا اور سویڈن بھی جلد ہی اس اتحاد کا مکمل رکن بن جائے گا۔
فن لینڈ کے صدر نے اپنے خطاب میں کہا نیٹو کا مشترکہ ڈیٹرنس اور دفاع فن لینڈ کی سب سے اہم ذمے داری اپنی سرزمین کا دفاع کرنا ہے، نیٹو کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے ابھی مزید اہم کام کرنا باقی ہے، یہ فن لینڈ کے لیے بہت اچھا دن ہے اور میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ نیٹو کے لیے بھی اہم دن ہے۔
فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت قبول نہیں، ترک صدر
خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پر کہا ہے کہ روس کو فن لینڈ کے الحاق کے رد عمل میں جوابی اقدامات کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔
روسی وزیر دفاع نے واضح طور پر کہا کہ اس اقدام سے یوکرین میں تنازع مزید شدت اختیار کرنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ روس نے گزشتہ روز خبردار کیا تھا کہ وہ فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے جواب میں اپنے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں فوجی صلاحیتوں کو مزید بڑھائے گا۔
روس بیلاروس میں ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیار نصب کرے گا، صدر پیوٹن
یوکرین کی حکومت نے بھی فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت و سراہا ہے، صدر ولادیمیر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف نے اس ضمن میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ’ٹیلی گرام‘ پر لکھا ہے فن لینڈ نے صحیح انتخاب کیا، نیٹو میں شمولیت یوکرین کا بھی ایک اہم ہدف ہے۔