اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آج 4 اپریل کو پھر عدالتی قتل ہوا ہے، آج کا دن جمہوریت پسندوں کیلئے بھاری ہے۔
ایک آدمی کو دوبارہ لانے کیلئے سہولت کاری کی جا رہی ہے، خواجہ سعد رفیق
انہوں نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا طے کرنا ہوگا کہ ملک انتظامیہ نے چلانا ہے یا کسی اور نے؟ اس ملک کو کون چلا رہا ہے؟ سوال تو اٹھتا ہے۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ملک کا المیہ بننے والے نظریہ ضرورت نے آج پھر سر اٹھا لیا ہے، ایک مرتبہ پھر عدل وانصاف کا قتل ہوا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا شہید بھٹو کے عدالتی قتل پر صدارتی ریفرنس 12 سال سے کیوں سرد خانے میں پڑا ہے؟ صدارتی ریفرنس پر کارروائی کی جائے۔
ایمرجنسی، سازشیں، نظریہ ضرورت دفن ہوگئی، شاہ محمود قریشی
انہوں نے کہا جو قومیں تاریخ سے نہیں سیکھتیں وہ مشکلات اور بحرانوں کے بھنور میں رہتی ہیں، ہم تصادم نہیں چاہتے، عدالت کو یہ نظر نہیں آیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت ہوئی؟ یہ تو لاڈلے کا تحفظ کررہے ہیں، عدالتوں میں سیاست آگئی ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہم نے دل پر پتھر رکھ کر کہا پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، جو پاکستان میں آج ہو رہا ہے یہ طاقت کا کھیل ہے۔
پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو کرانے کا حکم
وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان پر اقلیت کا فیصلہ مسلط کیا گیا۔ انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا ہم نے زور وجبر کے فیصلوں کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔