خیمے میں سونے والے لڑکے نے لاکھوں ڈالر جمع کر لیے


لندن: برطانیہ میں چندہ جمع کرنے کی غرض نے لڑکے نے 3 سال خیمے میں سو کر 8 لاکھ 60 ہزار ڈالر جمع کر لیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے علاقے ڈے وون کے رہائشی میکس ووسے نے بستر مرگ پر موجود لاعلاج افراد کے اسپتال کے لیے اپنے گھر کے باہر چندہ جمع کرنے کی غرض سے خیمہ لگایا۔

لڑکے نے مسلسل 3 سال تک خیمے میں سونے کا ریکارڈ قائم کیا وہ صرف ضروری کام کی غرض سے خیمے سے باہر نکلتا تھا۔ اس ریکارڈ کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں جیولری کی دکان فلمی انداز میں لٹ گئی

لڑکے نے 10 سال کی عمر میں 2020 میں خیمہ لگایا جس کا نام “خیمے میں لڑکا ” رکھا گیا۔ اس 3 سال کے دوران لڑکے نے 8 لاکھ 80 ہزار ڈالر چندہ جمع کر لیا۔

خیمے میں سونے کے ذریعے لڑکے کی مہم کو سوشل میڈیا پر سراہا گیا اور شہرت پانے کے بعد لڑکے نے چڑیا گھر، مشہور رگبی گراؤنڈ اور ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں بھی خیمہ لگایا جہاں سے بڑی رقم جمع ہوئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں