اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کرنے اور مسائل حل کرنے کی فوری ہدایت کی ہے۔
قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظور کر لیا
انہوں نے یہ ہدایت ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سے ملاقات کے دوران دی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کو ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی منظوری پر مبارکباد پیش کی۔
الیکشن سے پہلے سلیکشن، عمران خان نے سہولت کاروں کو بھی ڈبو دیا، مریم نواز
ملاقات کے دوران ایم کیو ایم رہنماؤں کی وزیراعظم سے مردم شماری پر تحفظات اور کراچی کے مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔