ماہرہ خان نے ’سات دن محبت ان‘ کی تشہیری مہم کو چار چاند لگا دیے 

ماہرہ خان نے ’سات دن محبت ان‘ کی تشہیری مہم کو چار چاند لگا دے | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: ’سات دن محبت ان‘ کی تشہیری مہم میں حصہ لینے کے لیے معروف اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور سمیت دیگر کاسٹ ان دنوں لاہور میں موجود ہے۔

’سات دن محبت ان‘ کی کاسٹ نے لاہور میں مختلف تقریبات میں حصہ لیا۔ ماہرہ خان نے ساتھی فنکاروں کے ساتھ گزشتہ روز مختلف شاپنگ مالزکا دورہ بھی کیا۔ تشہیری مہم میں حصہ لینے والے فنکاروں میں شہریار منور، آمنہ الیاس اور میرا سیٹھی شامل ہیں۔

دو روز قبل ’سات دن محبت ان‘ کی ٹیم نے ٹوئٹر پر پیغام دیا تھا کہ فلم کی کاسٹ لاہور آرہی ہے۔ مداحوں کو ملاقات کا موقع دینے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے فوڈ اسٹریٹ اور ایمپوریم مال کا انتخاب کیا گیا۔

اپنے پسندیدہ اداکاروں سے مل کر مداحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ پرستاروں نے سیلفیاں بنوا کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے دوستوں سے شیئر کیں۔

فلم کی کاسٹ نے تشہیری مہم کے دوران اپنے مداحوں سے اپنے دل کی باتیں بھی کیں۔ زندہ دلان لاہور نے خوبرو ماہرہ کی آمد کو خوب سراہا۔

شہریار منور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم کا موضوع عام فلموں سے بہت مختلف ہے۔ فلم میں محبت کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ماہرہ نے دوران تشہیر گانے پر پرفارم کیا اور مداحوں سے خوب داد وصول کی۔ اداکار فلم کی کامیابی کے لئے بہت پرجوش نظر آرہے ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنے کردار کے بارے میں بتایا کہ مجھے پہلی بار کامیڈی کرنے کا موقع ملا اوراپنے رول کو بہت انجوائے کیا۔ فلم میں ناظرین پہلی بار مجھے ہنستے ہوئے دیکھیں گے۔ امید ہے کہ میں اپنے کردار سے انہیں ہنسانے میں کامیاب رہوں گی۔


ایڈیٹر
متعلقہ خبریں