وزارت مذہبی امور نے حج اخراجات میں کمی کی نوید سنا دی

عازمین حج کیلئے سعودی منظور شدہ کرونا ویکسین لازمی قرار

وزارت مذہبی امور نے حج اخراجات میں کمی کی نوید سنا دی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کو 45 ہزار روپے کمی ممکن ہوسکے گی۔ پاکستانی کرنسی مزید گراوٹ کا شکار نہ ہوئی تو فائدہ عازمین کو منتقل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت سے مذاکرات کرکے حج پیکج کو سستا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،کوشش ہے کہ شمالی ریجن کے لیےسرکاری حج پیکج کم کرکے 11 لاکھ 30 ہزار تک لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ریجن کے لیے سرکاری حج پیکج سستا ہوکر 11 لاکھ 20 ہزار تک دستیاب ہوسکے گا۔

بینک حج درخواستیں ہفتہ اور اتوار کو بھی وصول کریں گے

وزارت مذہبی امور نے کہا کہ شمالی ریجن اسلام آباد ،لاہور،پشاور ، ملتان ،فیصل آباد، رحیم یار خان اور سیال کوٹ پر مشتمل ہے جب کہ جنوبی ریجن میں کراچی،کوئٹہ اور سکھر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 پاکستانی حجاز مقدس جائیں گے۔

سرکاری حج اسکیم کا 50 فیصد کوٹہ اسپانسر شپ اسکیم کے لیے مختص کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں