واٹس ایپ نے بھی اپنا اکاؤنٹ بنا لیا


واٹس ایپ نے بھی باضابطہ طور پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا جس کے بعد اب آپ واٹس ایپ سے بھی بات کر سکیں گے۔

واٹس ایپ نے صارفین سے براہ راست بات چیت کے لیے اپنا اکاؤنٹ بھی بنا لیا۔ اس اکاؤنٹ کے ذریعے واٹس ایپ اپنے نئے فیچر کا بھی اعلان کرے گا۔

واٹس ایپ اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے مختلف ٹپس بھی فراہم کرے گا۔ واٹس ایپ کی خبر دینے والی ویب سائٹ، ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے اس پر حال ہی میں کام کیا اور اپنا اکاؤنٹ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر نے بلیو ٹکس سے متعلق اہم اعلان کر دیا

اس حوالے سے بعض صارفین کو واٹس ایپ کی جانب سے پیغام موصول ہوا ہے جبکہ آپ واٹس ایپ آفیشل اکاؤنٹ پر اس وقت تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے جب تک وہ خود آپ سے رابطہ نہیں کرتا۔

جو صارفین واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ کے میسجز کو پسند نہیں کریں گے تو وہ اس کو آرکائیو میں ڈال سکتے ہیں یا اسے بلاک کرنا بھی ممکن ہو گا۔


متعلقہ خبریں