اسلام آباد: پاکستان کے صوبے بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کے گئے اس دوران لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز جھل مگسی سے 20 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ پوش طبقہ خود کو شمار نہیں کرانا چاہتا، وفاقی چیف شماریات
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان، پاکستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔