میرپور: مسافر وین کھائی میں جا گری، دس افراد ہلاک


میرپور: آزاد کشمیر کے علاقے میرپورمیں مسافر وین کھائی میں  گرنے سے دس افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مسافر وین سماہنی سے میرپورجا رہی تھی کہ پیرگلی کے مقام  پرموڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری،  بدقسمت وین میں 14 افراد سوار تھے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، رفتار تیز ہونے کی وجہ سے وین بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری، مقامی آبادی اور امدادی کارکنوں کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز اسپتال میرپورمنتقل کردیا گیا جہاں متعدد کی حالت تشوشناک بتائی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں