اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: عدلیہ میں عمران خان کے سہولت کار بیٹھے ہیں، وزیر قانون

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش اور گہرائی 156 کلو میٹر تھی۔


متعلقہ خبریں