ملتان سلطانز کے اوپنر عثمان خان نے اپنے پہلے ہی میچ میں پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری داغ دی۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ بیٹر نے 36 گیندوں پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف سنچری اسکور کی ہے۔
وہ 43 گیندوں پر 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔عثمان خان کی اننگز میں 12 چوکے اور نو چھکے شامل تھے۔
بابر کی سنچری رائیگاں، روئے کا لاٹھی چارج، گلیڈی ایٹرز نے 241 رنز کا ہدف حاصل کر لیا
اس سے پہلے پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ملتان سلطانز کے ہی بیٹر رائلی روسوو کے پاس تھا۔
جنوبی افریقی بیٹر رائلی روسوو نے 40 گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کی تھی۔