رمضان المبارک میں امارات کا اشیاء ضروریہ پر 75 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان


متحدہ عرب امارات میں ہائپر مارکیٹوں اور سپر مارکیٹوں نے رمضان کے لیے اشیا کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ سے ہونے کا امکان ہے۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خریداروں کو دس ہزار سے زیادہ کھانے اور نان فوڈ پراڈکٹس پر 75 فیصد تک کی رعایت دی جائے گی۔کئی خورونوش کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس سے عوام پر مثبت معاشی اثر پڑے گا۔

خلیج ٹائمز  کی رپورٹ کے مطابق لولو ہائپر مارکیٹ متحدہ عرب امارات میں اپنی 97 ہائپر مارکیٹس میں رمضان میں بڑی رعایتی مہم کا اعلان کیا ہے۔ خریدار منتخب اشیاء پر 60 فیصد تک رعایت حاصل کر سکیں گے۔ ان میں گروسری، کھانے کی مصنوعات، تازہ اشیاء، گھریلو آلات، الیکٹرانکس اور فرنشنگ مصنوعات شامل ہیں۔اس کے علاوہ دو سو سے زائد مصنوعات کو ایک ہی قیمت پر فروخت کیا جائے گا جس سے خریداروں کو بہت فائدہ ہو گا۔

یونین کوپ نے بھی خریداروں کو ماہ رمضان میں 10 ہزار سے زائد بنیادی خوراک اور نان فوڈ مصنوعات خریدنے کی سہولت دی ہے،قیمتوں میں 75 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔

کمپنی کارفور نے بھی 6 ہزار سے زیادہ مصنوعات پر 50 فیصد تک کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ کمپنی نے پورے مہینے میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے اسٹاک کی دستیابی کو 15 فیصد تک بڑھا دیا ہے، یہ مہم چھ ہفتوں تک جاری رہے گی اور اس میں بڑی تعداد میں خریداریوں پر رعایتیں، بین الاقوامی برانڈز کی جانب سے خصوصی پیشکشیں اور اس کے اپنے نجی لیبل پر چھوٹ دی جائے گی۔

العادل ٹریڈنگ نے 45 دن رعایت دینے کا اعلان کیا ہے،پندرہ دن پہلے ہی شروع والی یہ رعایتی سکیم عید کے چند دن بعد تک جاری رہے گی۔ اس کمپنی کی جانب سے خریداروں کو 400 سے زائد مصنوعات پر 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ ملے گا،خصوصاً ان اشیاء پر زیادہ ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا جو رمضان میں لوگ زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

المایا سپر مارکیٹ بھی 45 دنوں کے لئے 480 سے زائد اشیاء پر رعایتی مہم شروع کر چکی ہے، 480 اشیاء پر خصوصی رعایت دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں