ڈالر کی قلت، حکومت حج پالیسی میں بڑی تبدیلی پر مجبور

سرکاری اسکیم کی حج پروازوں کا شیڈول جاری

وفاقی حکومت ملک میں امریکی ڈالر کی قلت کی وجہ سے حج پالیسی میں بڑی تبدیلی کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

سرکاری حج سکیم کے تحت حکومت نے پچاس فیصد کوٹہ ڈالرز جمع کرانے والوں کے لئے مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حج اخراجات کے لئے وزارت خزانہ نے دو ارب ڈالرز دینے سے معذرت کر لی ہے، ڈالر کی فراہمی کیلئے وزارت خزانہ کے حکام جلد ہی وزیر خزانہ سے ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمرے کی ادائیگی کیلئے موٹر سائیکل پر آنے والا شخص مسجد الحرام پہنچتے ہی انتقال کر گیا

اگلے ہفتے حج پالیسی وفاقی کابینہ کو بھیجے جانے کا امکان ہے جس کی 8 سے 10 روز میں وفاقی کابینہ منظوری دیدے گی۔ ڈالرز کی صورت میں حج اخراجات جمع کرانے والے قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت مذہبی امور نے حج اخراجات ڈالرز میں جمع کروانے کے لئے 25 فیصد کوٹہ مختص کیا تھا۔سرکاری حج سکیم کے تحت فی کس اخراجات 12 سے 13 لاکھ تک ہونے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں