راجن پور، ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کے امیدوار محسن لغاری نے میدان مار لیا


راجن پور: قومی اسمبلی کے حلقے 193 راجن پور 1 کے ضمنی الیکشن میں 237 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے محمد محسن لغاری نے میدان مار لیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ آئین میں نظر نہ آنیوالا حصہ بن چکا، نیب کا قانون جوڈیشری پر بھی لاگو ہونا چاہیے، بلاول

دستیاب غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت پی ٹی آئی کے امیدوار محمد محسن لغاری نے 90392 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے تحت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عمار احمد خان لغاری 55218 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے اختر حسن خان گورچانی 20074 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔ یہ تنائج غیر سرکاری و غیر حتمی ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا تھا۔

آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں، الیکشن کا معاملہ لٹکانے کی اجازت نہیں دینگے،سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کے مروجہ طریقہ کار کے تحت راجن پور میں منعقد ہونے والے ضمنی الیکشن میں وقت ختم ہو جانے کے بعد بھی پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں موجود ووٹرز کو حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔

حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخاب کیلئے صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہا جس کے دوران 3 لاکھ 79 ہزار 204 ووٹرز کو حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق تھا۔

پی ڈی ایم عدلیہ پر حملہ آور ہو کر الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے، عمران خان

ضمنی الیکشن میں 11 امیدواران میدان میں ہیں لیکن اصل مقابلہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان قرار دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے محسن لغاری اور ن لیگ کی جانب سے عمار لغاری کے درمیان مقابلہ ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے اختر حسن گورچانی بھی امیدوار ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں ووٹنگ کیلئے 237 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 68 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے 2 ہزار 650 پولیس اہلکار تعینات تھے جب کہ رینجرز اور آرمی کے جوانوں کا بھی حلقے میں گشت رہا ہے۔

پنجاب، کے پی انتخابات از خود نوٹس: پی ڈی ایم کا جسٹس اعجاز اور جسٹس مظاہر پر اعتراض

واضح رہے کہ راجن پور کے حلقہ این اے 193 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی، پنجاب حکومت نے این اے 193 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔


متعلقہ خبریں