ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان ہلاک، پولیس ذرائع


اسلام آباد پولیس کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف نائن پارک میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ڈی بارہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ناکے پر فائرنگ کی لیکن جوابی کارروائی میں 2 ملزمان مارے گئے۔

جس کے بعد نعشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی، دونوں ملزمان ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کے وقوعہ میں بھی ملوث ہے، دونوں ملزمان سٹریٹ کرائم سمیت سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے جبکہ ایک ملزم ڈکیتی کے دوران قتل میں اشتہاری تھا۔


متعلقہ خبریں