پاکستان کی ریٹنگ مزید منفی ہو گئی


اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کے مطابق پاکستان کی ریٹنگ مزید منفی ہو گئی ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی غیر ملکی کرنسی ڈیفالٹ ریٹنگ جاری کر دی، جس کے مطابق پاکستان کی غیر ملکی ڈیفالٹ ریٹنگ کم کر کے سی سی سی منفی کر دی گئی ہے، اس سے پہلے یہ ریٹنگ سی سی سی مثبت تھی۔

فچ کی جانب سے ریٹنگ میں کمی کی وجہ گرتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر بتائے گئے ہیں تاہم امید ہے پاکستان کا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ 9 واں ریویو کامیاب ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کفایت شعاری کی پالیسی اپنائے گی، اعلان جلد ہو گا، شہباز شریف

پاکستان کا ڈیفالٹ کر جانا یا قرضوں کی ری شیڈولنگ کے واضح امکانات ہیں جبکہ آئی ایم ایف ریویو کی کامیابی ٹیکس بڑھانے اور ایندھن مہنگا کرنے پر منحصر ہے اور توقع ہے کہ پاکستان کے ذخائر کم سطح پر رہیں گے۔

فچ کے مطابق مالی سال کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائر میں معمولی اضافے کا امکان ہے جبکہ موجودہ انفلوز اور ایکسچینج ریٹ پر سے کیپ ہٹانے سے ذخائر بڑھیں گے۔


متعلقہ خبریں