ریٹرننگ افسروں کو کاغذات نامزدگی کی وصولی سے روک دیا گیا


اسلام آباد: لاہورہائی کورٹ کی جانب سے کاغذات نامزدگی فارم میں کی گئی ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن پاکستان نے ریٹرننگ افسروں کو کاغذات نامزدگی کی وصولی سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے باعث چند فیصلے کرنے ضروری ہیں اور اس سلسلے میں اتوار کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس میں عدالتی حکم کی روشنی میں نیا نامزدگی فارم تیارکیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا یہ بیان لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں عدالت نے پارلیمنٹ کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں کی گئی ترامیم کالعدم قرار دے دی ہیں، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کا کام ہے، وفاق کا نہیں.

لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں نامزدگی فارم اے اور بی کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔


متعلقہ خبریں