کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے فولڈ ایبل آئی پیڈ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایپل تجزیہ کار مِنگ چی کُو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ 2024 تک فولڈ ایبل آئی پیڈ متعارف کروانے سے متعلق پر امید ہیں۔
(4/4)
Thus, I’m taking a cautious approach to iPad shipments for 2023, predicting a YoY decline of 10-15%. Nevertheless, I’m positive about the foldable iPad in 2024 and expect this new model will boost shipments and improve the product mix.— 郭明錤 (Ming-Chi Kuo) (@mingchikuo) January 30, 2023
گزشتہ برس اکتوبر میں بھی ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایپل فولڈ ایبل آئی فون سے قبل فولڈ ایبل آئی پیڈ متعارف کروائے گا۔
واضح رہے کہ ایپل کے علاوہ دیگر کمپنیاں ایسے لیپ ٹاپ یا فون بنا رہے ہیں جن کے ڈسپلے فل سائز فولڈ ایبل ہیں تاہم ایپل نے ابھی تک او ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کا ایسا استعمال نہیں کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فی الحال ایپل کے لیے یہ معقول نہیں ہے کہ فولڈ ایبل آئی فون بنائے اور ممکن ہے کمپنی اس رجحان سے گریز کرے گی اور پہلے فولڈ ایبل آئی پیڈ کے ذریعے یہ آزمائش کرے گی۔
2021 میں بھی تجزیہ کار نے یہ پیش گوئی کی تھی کہ ایپل 2024 میں فولڈ ایبل آئی فون متعارف کروائے گا جبکہ اب ان کا کہنا ہے کہ آئی فون کے بجائے فولڈ ایبل آئی پیڈ لانچ کرایا جائے گا تاہم ایپل کمپنی کی جانب سے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔