کوہاٹ میں تاندہ ڈیم میں سیر کے لئے آئے ہوئے مقامی مدرسے کے بچوں کی کشتی ڈوب گئی۔ حادثے میں 11 بچے جان کی بازی ہار گئے ۔
کوہاٹ میں تاندہ ڈیم میں سیر کےلئے آئے افراد کی کشتی ڈوب گئی۔ حادثے میں 11 بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں:لسبیلہ:مسافرکوچ گہری کھائی میں جاگری،40افراد جاں بحق
ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں 30بچے سوار تھے۔ڈوبنے والے 17 طلباء کو پانی سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لاپتہ دو بچوں کی تلاش تاحال جاری ہے۔ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
ریسکیو کے مطابق ڈوبنے والے طلباء کی عمریں 15 سے 16 سال کے درمیان ہیں۔